SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

کلف ٹاپ پر پروپوز کرنا مہنگا پڑگیا، خاتون 650 فٹ لمبے کلف سے گرپڑی

کلف ٹاپ پر پروپوز کرنا مہنگا پڑگیا، خاتون 650 فٹ لمبے کلف سے گرپڑی
01 January 2021 - 16:06

کارنتھیا: رومانٹک انداز میں پروپوز کرنے کا خیال غلط ثابت ہوگیا، خاتون ہاں کہنے کے چند لمحے بعد 650 فٹ لمبے کلف کے کنارے سے نیچے گِر پڑی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ خاتون آسٹریا کے کارنتھیا میں 650 فٹ لمبے پہاڑ سے گرنے سے بچ گئی جب پہاڑ پر موجود برف نے اسے گرنے سے بچالیا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کے منگیتر نے اسے بچانے کے لیے خود بھی چھلانگ لگادی لیکن اس کے قدم بھی پھسل گئے جس کے تحت دونوں کنارے سے گِر پڑے۔

اس کے بعد بے ہوش خاتون جب جھیل کے قریب پہنچی تو وہاں موجود تماشائیوں نے اسے بچالیا۔

تاہم خاتون کے منگیتر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے چھڑی سے لپٹے ہوئے رسی پھینک کر  بچایا گیا اور اس طرح دونوں بال بال برف کی موجودگی کے تحت بچ گئے۔

اس کے بعد نو منگنی جوڑے کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اس شخص میں ایک عمودی فریکچر کی تشخیص ہوئی۔

واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ کسی شخص نے اپنی رومانوی تجویز کو تباہی کی طرف جاتے ہوئے دیکھا۔

حالیہ سال کے اوائل میں شیفیلڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی ساتھی کو پروپوز کرنے کے لیے مکمل تیاریاں کررکھی تھیں۔ لیکن جیسے ہی وہ اپنی ساتھی کے ساتھ کمرے میں داخل ہوا تو کمرا آگ سے جھلس کر برباد ہوچکا تھا۔