SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

سینٹ انتخابات اوپن بیلٹ پر کروانے کیلئے درخواست دائرکرد ی گئی

سینٹ انتخابات اوپن بیلٹ پر کروانے کیلئے درخواست دائرکرد ی گئی
01 January 2021 - 8:31

لاہور: سینٹ کے انتخابات خفیہ رائے شماری کی بجائے اوپن بیلٹ پر کروانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی ۔

لاہور ہائیکورٹ درخواست شہری منیر احمد نے ایڈوکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی۔ دائر درخواست میں وفاقی حکومت، چیرمین سینٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمشن آف پاکستان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں الیکشن ایکٹ کی دفعہ (6)122کو چیلنچ کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن ایکٹ کی اس دفعہ میں الیکشن خفیہ رائے شماری سے کرنے کا کہا گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق سینٹ الیکشن میں دھاندلی کا الزام ہر دور میں لگتا رہا ہے اور دھاندلی ہوتی رہی جبکہ الیکشن ایکٹ کی دفعہ 122 آئین پاکستان کے آرٹیکل 22 اور 226 کے متصادم ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت الیکشن ایکٹ (6(122 کو کالعدم اور سینٹ کا الیکشن اوپن بیلٹ کے زریعے کروانے کا حکم دے۔