SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مزید مضبوط ہوگئی

انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مزید مضبوط ہوگئی
31 December 2020 - 16:18

کراچی: مقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدرمزید مضبوط ہوگئی اور انٹر بینک میں ڈالر 26 پیسے کی کمی سے 160.05 روپے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 30پیسے کی کمی سے 160.10 روپے کی سطح پر آگیا۔

فوریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید26 پیسے کی کمی سے 160.21 روپے سے گھٹ کر159.95 روپے اور قیمت فروخت 160.29 روپے سے گھٹ کر160.05 روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 30 پیسے کی کمی سے 160.10 روپے سے گھٹ کر 159.80 روپے اور قیمت فروخت 160.40 روپے سے گھٹ کر 160.10 روپے ہوگئی۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 50 پیسے کی کمی سے 194 روپے سے گھٹ کر193.50 روپے اور قیمت فروخت 196 روپے سے گھٹ کر 195.50 روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈٖ کی قیمت خرید 50 پیسے کے اضافے سے 215 روپے سے بڑھ کر 215.50 روپے اور قیمت فروخت 217 روپے سے بڑھ کر217.50 روپے ہوگئی۔