SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

ایپل نے آئی فون کی خفیہ ایپ پر پابندی عائد کردی

ایپل نے آئی فون کی خفیہ ایپ پر پابندی عائد کردی
31 December 2020 - 15:41

کیلیفورنیا: ایپل نے ‘Vybe Together’ کے نام سے چلائی جانے والی خفیہ ایپ پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ ایپ وبائی امراض کے دوران خفیہ پارٹیوں کو فروغ دے رہی تھی۔

امریکی ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق اس ایپ کے ذریعے منتظمین پارٹی میں شامل کیے جانے والے ان مہمانوں کی درخواست قبول کرسکتے تھے جنہیں پارٹی کے آغاز سے دو گھنٹے قبل مخصوص جگہ کا پتہ بھیجا جاتا تھا۔

گزشتہ چند روز قبل ایپل نے ایپلی کیشن اسٹور سے ‘Vybe Together’ پر پابندی عائد کردی ہے۔

دی ورج نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جانب سے ‘Vybe Together’ ویب سائٹ کے ایک فون نمبر پر کال کی گئی، جس پر اس ویب سائٹ کے بانی سے بات ہوئی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ چند ہزار افراد ایپ کو استعمال کررہے ہیں اور ہزاروں افراد نے رسائی کی درخواست کی ہے۔

اس کے علاوہ پارٹی میں شامل ہونے کے لیے ہر فرد کو اپنے انسٹاگرام کا صارف نام اور جن کے ساتھ وہ اس پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں ان کی تصویر شئیر کرنا ہوتی تھی۔

واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے اس خفیہ ایپ سے متعلق ٹِک ٹاک اکاؤنٹ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔