SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

سائنسدانوں نے اسرائیل میں خطرناک زلزلے کی پیشگوئی کردی

سائنسدانوں نے اسرائیل میں خطرناک زلزلے کی پیشگوئی کردی
31 December 2020 - 13:42

نیویارک: سائنسدانوں نے اسرائیلی حکمرانوں کو بڑے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ اسرائیل میں بڑے زلزلے سے سینکڑوں افراد ہلاک ہوسکتے ہیں۔ جس کے لیے مستقل طور پر تیار رہنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ تل ابیب یونیورسٹی کے محققین نے منگل کے روز خبردار کیا تھا کہ مستقبل قریب میں 6.5 شدت کا زلزلہ اسرائیل کو ہلا کر رکھ دے گا ، جس کے نتیجے میں سینکڑوں ہلاکتیں اور شدید تباہی ہوگی۔
تل ابیب یونیورسٹی کے پورٹر اسکول آف انوائرمنٹ اینڈ ارتھ سائنسز کے سربراہ پروفیسر شموئل مارکو کا کہنا ہے کہ ویسے تو زلزلے سے متعلق حتمی پیش گوئی کرنا ممکن نہیں لیکن اس اسکالر نے بتایا ہے کہ “ارضیاتی ریکارڈ جھوٹ نہیں بولتا”۔ اُن کا کہنا ہے کہ اس پیمانے کے زلزلے عام طور پر ہر 130-150 سال بعد ہوتے ہیں۔
پروفیسر نے ٹائمز آف اسرائیل کے حوالے سے بتایا کہ یہ اعداد و شمار کی پیش گوئی ہے لیکن بدقسمتی سے میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ آنے والے برسوں میں خطرناک زلزلہ آنے والا ہے جو سینکڑوں لوگوں کی جان لے گا۔ میں خوف و ہراس پیدا نہیں کرنا چاہتا لیکن وہ سچ ہے اس کے بارے میں بتا رہا ہوں۔
خیال رہے کہ سائنس ایڈوانسس میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں یہ بھی پیش گوئی کی گئی ہے کہ ایک اور بڑا واقعہ جو اس سے بھی زیادہ خطرناک ہوگا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.5 ہو گی، اگلی کئی صدیوں میں پیش آسکتا ہے ، جو 1033 سے نہیں پیش آیا ہے۔