SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

پی ٹی آئی وزیر سبطین خان کیخلاف نیب ریفرینس دائر کر دیا گیا

پی ٹی آئی وزیر سبطین خان کیخلاف نیب ریفرینس دائر کر دیا گیا
31 December 2020 - 9:29

لاہور : احتساب عدالت میں پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آٹی) کے صوبائی وزیر سبطین خان کیخلاف نیب ریفرینس دائر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریفرینس میں سبطین خان سمیت 8 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جن میں سلمان غنی، محمد اسلم، عبدالستار میاں، امیتاز احمد چیمہ اوردیگر شامل ہیں۔ ریفرینس 2 فولڈرز اور 500 صفحات پر مشتمل ہے۔

نیب ریفرنس میں صوبائی وزیر پر اختیارات سے تجاوز کے الزامات لگائے گئے ہیں،نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سبطین خان نے بطور وزیر منرل اینڈ مائنز اختیارات سے تجاوز کیا ، ان کے غیر قانونی اقدامات سے خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نیب نے سبطین خان کودوران انکوائری گرفتارکیا تھا، ملزم پر چنیوٹ اور راجوہ میں اربوں روپے کے غیرقانونی ٹھیکے من پسند کمپنی کو نوازنے کا الزام ہے تاہم کچھ عرصے بعد انہیں رہا کردیا تھا۔