مائونٹ منگنوئی :نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے آخری روز فواد عالم کی سنچری بھی پاکستان کو شکست سے نہیں بچاسکی، نیوزی لینڈ نے مہمان ٹیم کو 101 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
THAT WINNING MOMENT! What a catch from Mitchell Santner…
? = @sparknzsport #NZvPAK #CricketNation pic.twitter.com/b4Bee4lawA
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) December 30, 2020
مائونٹ منگنوئی ٹیسٹ کے 5ویں روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو اظہر علی 34 اور فواد عالم 21 رنز پر موجود تھے۔اظہر علی اپنے گزشتہ روز کے سکور میں صرف 4 رنز کے اضافے کے بعد 38 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، فواد عالم کیوی بائولرز کے سامنے ڈٹ گئے اور کپتان محمد رضوان نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔
TEST VICTORY! Santner gets the last with a brilliant caught and bowled!#NZvPAK #CricketNation
? = @PhotosportNZ pic.twitter.com/jfQgPrVqRo— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) December 30, 2020
فواد عالم نے 11 برس بعد ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری سکور کی جو ان کے کیرئیر کی دوسری سنچری تھی۔ ان کی سنچری میں 14 چوکے شامل تھے۔ اس سے قبل فواد عالم نے جولائی 2009ء میں اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر سری لنکا کے خلاف سنچری سکور کی تھی، محمد رضوان اور فواد عالم کے مابین 165 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جس کے بعد محمد رضوان بھی 60 رنز پر جیمیسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے، فواد عالم 102 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر نیل ویگنر کا شکار بنے۔
Match Summary!
New Zealand win the first #NZvPAK Test by 101 runs#HarHaalMainCricket #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/TU0anCzHAh
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 30, 2020
یاسر شاہ بغیر کوئی رن بنائے بنا پوویلین لوٹے جب کہ فہیم اشرف 19 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، محمد عباس کی مزاحمت بھی صرف ایک رن تک محدود رہی، خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 431 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 239 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی،میزبان ٹیم نے دوسری اننگز 180 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے پاکستان کو جیت کے لیے 374 رنز کا ہدف دیا تھا۔