SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

دوسرا باکسنگ ٹیسٹ میچ،بھارت نے آسٹریلیا کو 8وکٹوں سے شکست دے دی ،سیریز 1-1سے برابر

دوسرا باکسنگ ٹیسٹ میچ،بھارت نے آسٹریلیا کو 8وکٹوں سے شکست دے دی ،سیریز 1-1سے برابر
29 December 2020 - 7:59

میلبورن:بھارت نے دوسرے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز 1-1سے برابر کردی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے آسٹریلیا کو دوسری اننگز میں 200 رنز پر سمیٹ دیا اور 70رنز کا ہدف دو وکٹیں گنوا کر پورا کرلیا۔ دونوں ممالک کے مابین یہ 100 واں ٹیسٹ تھا جس میں بھارت نے کامیابی
حاصل کی ہے۔

 

اس طرح بھارت نے اجنکیا رہانے کی کپتانی میں یادگار فتح حاصل کی۔ ایڈیلیڈ میں دوسرے دن ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں اپنے کم ترین سکور 36 پر آؤٹ ہونے اور آٹھ وکٹوں سے شکست کے بعد بھارت نے شاندار واپسی کرتے ہوئے فتح حاصل کرلی۔

گزشتہ سال 19۔2018 میں بھارت نے اپنے آسٹریلیائی دورے میں بھی میلبورن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ 137 رنز سے جیتا تھا اور اس بار بھی اس نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں فتح کا پرچم لہراتے ہوئے میلبورن کو بیرونی سرزمین پر اپنا سب سے کامیاب میدان بنادیا ۔

ٹیم بھارت کے باقاعدہ کپتان ویرات کوہلی کے وطن واپس آنے کے بعد کپتان کا عہدہ سنبھالنے والےرہانے نے میچ کے چار دن تک کھیل پر اپنا کنٹرول برقرار رکھا اور اپنی کپتانی میں مسلسل تیسرا ٹیسٹ جیت لیا۔

اس سے پہلے 17۔2016 میں رہانے نے آسٹریلیا کو دھرم شالہ میں آٹھ وکٹوں سے اور افغانستان کو بنگلور میں ایک اننگز اور 262 رنز سے ہرایا تھا۔ رہانے کو پہلی اننگز میں ان کی شاندار سنچری کے لئے مین آف دی میچ قرار دیا گیاہے۔