SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

لاہور ہائیکورٹ کا سی سی پی او عمر شیخ کے خلاف بڑا ایکشن

لاہور ہائیکورٹ کا سی سی پی او عمر شیخ کے خلاف بڑا ایکشن
28 December 2020 - 9:37

لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان نے سی سی پی او لاہور عمرشیخ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ سی سی پی او لاہور کسی غلط فہمی کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شہری کو سی سی پی او لاہور کی جانب سے ہراساں کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس قاسم خان نے استفسار کیا کہ 3 ماہ میں شہر کی فضا بہتر کرنے کا دعویدار سی سی پی او کہاں ہے ؟

چیف جسٹس نے کہا کہ سی سی پی او لاہور کہتے پھرتے ہیں کہ عدالتیں ضمانتیں لے لیتی ہیں، عدالتیں قانون کے مطابق ملزمان کی ضمانتیں منظور کرتی ہیں، سی سی پی او لاہور کسی غلط فہمی کا شکار ہیں، سی سی پی او کے ایسے بیانات توہین عدالت کے مترادف ہے، برداشت نہیں کریں گے۔

واضح رہےکہ گزشتہ دونوں لاہور پولیس کے چیف عمر شیخ کے حوالے سے نیاتنازعہ سامنے آیا تھا  جس میں خاتون اور سی سی پی او کے درمیان ہونیوالی گفتگو کی آڈیو لیک ہو ئی۔ کال میں سنا جا سکتا ہے کہ نائلہ نامی خاتون نےسی سی پی او لاہور کو داد رسی کے لیے فون کیا۔ سی سی پی او نازیبا الفاظ استعمال کرکے فو ن بند کر دیتےہیں۔