SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری کی نئی تصاویر وائرل

سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری کی نئی تصاویر وائرل
28 December 2020 - 7:32

کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری کی نئی تصاویر انٹرنیٹ پر مقبول ہورہی ہیں اور انہیں کافی پسند کیا جارہا ہے۔

مذہبی رجحان کی وجہ سے شوبز سے مکمل دوری اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری انسٹاگرام پر اکثر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

 

حال ہی میں انہوں نے ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ پاکستان کے پہاڑی علاقے میں تفریح کے لیے موجود ہیں اور ان کے ساتھ ان کے شوہر اور 3 بچوں کوبھی دیکھا جاسکتا ہے۔

سارہ چوہدری نے تصویر کے ساتھ لکھا ہیکہ مجھے نہیں لگتا کہ جو معیاری وقت آپ اپنے گھر والوں کے ساتھ گزارتے ہیں اس سے زیادہ کچھ خاص ہوسکتا ہے۔

 

اس کے علاوہ انسٹاگرام پر ان کی چند روز قبل ہی پوسٹ کی جانے والی تصاویر بھی کافی پسند کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ 2001 میں اپنا شوبز کیرئیر شروع کرنے والی سارہ چوہدری نے 12-2011ء میں اس وقت شوبز کو خیر باد کہہ دیا تھا جب وہ انڈسٹری میں اپنے قدم مضبوطی سے جماچکی تھیں۔