SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

کورونا کی تباہ کاریاں جاری: دنیا میں 17 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد ہلاک

کورونا کی تباہ کاریاں جاری: دنیا میں 17 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد ہلاک
27 December 2020 - 9:58

میکسیکو: کورونا وائرس نے ایکبار پھر پوری دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے،کورونا وائرس سے عالمی سطح پر جانی نقصان 17 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر چکا ہے تو ابتک 80 ملین 3 لاکھ سے  زائد انسان مہلک وائرس کی زد میں آ چکے ہیں۔

متحدہ امریکہ میں  کووڈ۔19 سے جانی نقصان 3 لاکھ 38 ہزار 263 اور متاثرین کی تعداد 19 ملین 2 لاکھ 10  ہے۔

برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 482 اموات اور  22 ہزار 967 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس ملک میں  1 لاکھ 92 ہزار کے قریب انسان وائرس کے ہاتھوں موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

میکسیکو میں  جانی نقصان 1 لاکھ 22 ہزار جبکہ 13 لاکھ 72 ہزار  واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں  کورونا سے اموات کی تعداد 71 ہزار 359   جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 لاکھ 21 ہزار تک ہو گئی ہے۔

برطانیہ میں   70 ہزار 195 افراد وائرس کا نشانہ بن چکے ہیں، یہاں پر متاثرین کی تعداد 22 لاکھ 21 ہزار سے زائد ہے۔

فرانس میں کل جانی نقصان 62 ہزار 427ہے ۔ ملک کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ لندن سے 19 دسمبر کو  فرانس لوٹنے والے ایک شخص میں نئی  ساخت کے وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے، جسے قرنطینہ  میں لے لیا گیا ہے۔

چار لاکھ سے آٹھ لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے۔  8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37 دنوں میں سامنے آئیں۔ اگلی دو لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔