SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ لگاتار پانچویں مہینے بھی سرپلس رہا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ لگاتار پانچویں مہینے بھی سرپلس رہا
26 December 2020 - 12:58

اسلام آباد : پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ لگاتار پانچویں مہینے بھی سرپلس رہا ، نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 447 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی تا نومبر کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کا حجم ایک ارب 64 کروڑ ڈالر سے زائد رہا ، گزشتہ مالی سال تقریبا پونے 2 ارب ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا تھا۔

پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر بھی 3 سال کی بلند ترین سطح پر آگئے ہیں۔

خیال رہے کہ حکومتی معاشی پالیسیوں کے باعث ملک کے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ دوسری طرف تجارتی خسارے میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان کی حکومت نے معاشی کارکردگی میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ، ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ تجارت خسارہ بھی سرپلس میں تبدیل ہو گیا۔

واضح رہے کہ سال 2020 میں عالمی وبا کے باعث دنیا بھر کے لیے غیر یقینی ثابت ہوا وہیں پاکستان کیلئے معاشی سست روی کے باوجود کئی خوش خبریاں لایا ، ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے اور غیر ملکی سرمایہ کاری 9 فیصد بڑھ گئی ، جب کہ کرنٹ اکاؤنٹ 17 سال بعد سرپلس میں آگیا۔

معاشی اعتبار سے ہر جانب سے حکومتی اقدامات کے بہترین نتائج سامنے آئے ، وبا کی پہلی لہر پر قابو پاتے ہی معیشت میں بحالی آئی ، صنعتوں ، برآمدی سیکٹر کے لیے حکومتی مراعات سے بڑے پیمانے پر کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہوا۔