اسلام آبادوفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ فضل الرحمان پرتنقیدکرنیوالوں کوپارٹی سے نکالناآمریت ہے، فیصلے نے ثابت کردیاجے یوآئی میں ڈکٹیٹرشپ مسلط ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیرسینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ اپنے دیرینہ ساتھیوں کی زرا سی تنقید برداشت نہ کرنے والوں نے قوم کودکھادیا کہ وہ اندر سے کتنے جمہوری ہیں۔
دوسروں کو اسلام کی مثالوں کے حوالے دینے والوں سے پوچھتا ہوں کہ کیا اسلام میں سوال پوچھنے پر ایسا ہی سلوک کیاجاتا ہے؟ آپ کی جماعت میں آزادی اظہارکا یہ عالم ہے؟عہدے بھائیوں اور چہیتوں میں بانٹ کر جماعت پر جمہوریت کا لیبل چپکانے سے لوگوں کو دھوکہ نہیں دیاجاسکتا۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) December 26, 2020
ایک اور ٹوئٹ میں شبلی فراز نے لکھا کہ دوسروں کو اسلام کی مثالوں کے حوالے دینے والوں سے پوچھتا ہوں کہ کیا اسلام میں سوال پوچھنے پر ایسا ہی سلوک کیاجاتا ہے؟
وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ کی جماعت میں آزادی اظہارکا یہ عالم ہے؟عہدے بھائیوں اور چہیتوں میں بانٹ کر جماعت پر جمہوریت کا لیبل چپکانے سے لوگوں کو دھوکہ نہیں دیاجاسکتا۔