یونائیٹڈ موٹرز نے اپنی 1000 سی سی ہیچ بیک کار کی ٹیزر مہم شروع کردی ہے جس کی لانچنگ جلد کردی جائے گی۔ گاڑیوں کے شوقین افراد یہ فرض کر رہے ہیں کہ کمپنی کی جانب سے تازہ ترین ہیچ بیک ایک چیری کیو کیو ہو گی۔
واضح رہے کہ چیری کیو کیو چینی ہیچ بیک ہے جو اس سے پہلے 10 سال قبل قراقرم موٹرز نے لانچ کیا تھا۔
ہیچ بیک سیکشن میں سوزوکی مہران اور دائی ہاٹسو کورے کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہونے کے بعد اسے بند کردیا گیا تھا۔
متعدد غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ، چیری کیو کیو ہیچ بیک کا نام ’یونائیٹڈ الفا‘ رکھا جائے گا۔
اگرچہ 1000 سی سی ہیچ بیک کا مقابلہ کِیا پکنٹو اور سوزوکی کلٹس سے ہونا ہے ، لیکن توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس کی قیمت اس کے حریف سے کم ہوگی۔
یونائیٹڈ موٹرز اگلے ہفتے اپنی گاڑیوں کی لائن اپ میں تازہ ترین اضافے کی باضابطہ لانچنگ کریں گے اور یہ جنوری 2021 میں فروخت ہوگی۔