SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

حالات کو دیکھ کر لگتا نہیں جنوری میں اسکول کھلیں گے، وزیر تعلیم سندھ

حالات کو دیکھ کر لگتا نہیں جنوری میں اسکول کھلیں گے، وزیر تعلیم سندھ
24 December 2020 - 13:02

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال دیکھتے ہوئے لگتا نہیں کہ اسکول جنوری میں کھلیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سعید غنی نے کہا کہ کورونا کی صورتحال دیکھ کر لگ نہیں رہا کہ اسکول کھلیں گے لیکن اس مرتبہ کسی کو بھی بغیر امتحان کے پاس نہیں کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے موجودہ کورونا کے پیشِ نظرحالات کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اس لیے اس بات کا امکان نہیں کہ تعلیمی ادارے دوبارہ کھلیں۔

گزشتہ روز کراچی کی ایک فیکٹری میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق سعید غنی کا کہنا تھا کہ مزدوروں کی ہلاکت سے متعلق رپورٹ محکمہ صحت کے سیکرٹری سے طلب کی ہے، کسی بھی کوتاہی کے سامنے آنے کے نتیجے میں مکمل کاروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ کررونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر تا 10 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وائرس کے پھیلاؤ کا جائزہ لیتے ہوئے 4 جنوری بروز پیر کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے درمیان تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔