SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

غریب ممالک میں 2022 تک کورونا ویکسین کی رسائی ممکن نہیں، تحقیق

غریب ممالک میں 2022 تک کورونا ویکسین کی رسائی ممکن نہیں، تحقیق
24 December 2020 - 12:46

واشنگٹن: کورونا ویکسینیشن کا آگاز بیشتر ممالک میں ہوچکا ہے۔ تاہم حالیہ تحقیق کے مطابق دنیا کی لگ بھگ ایک چوتھائی آبادی 2022 تک اس تک رسائی حاصل نہیں کرسکے گی۔

طبی تحقیقی جریدے (بی ایم جے) میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین تک پہلے رسائی امیر ممالک کو حاصل ہوگی اس کے بعد یہ غریب ممالک کو دستیاب ہوگی۔ اس طرح خدشہ ہے کہ ایک چوتھائی آبادی کو کورونا ویکسین کی رسائی 2022 تک بھی ممکن نہ ہو۔

اس تحقیق میں کووڈ 19 ویکسینز کی ترسیل کی مشکلات، تیاری کے مراحل اور پری آرڈرز کا تجزیہ کیا گیا اور بدقسمتی سے غریب ممالک کو ان تمام مشکلات کا سامنا ہے۔ جبکہ خوشحال ممالک نے ان بد قسمت ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نومبر کے وسط ہی میں 13 مختلف کمپنیوں کی ویکسینز کے 7 ارب 48 کروڑ خوراکیں اپنے لیے مختص کرالیے تھے۔

85 فیصد غریب ممالک کے پاس امید کے سوا کچھ نہیں بچتا۔ 2022 سے پہلے انھیں ویکسین ملنا ناممکن دکھائی دیتا ہے۔ تاہم اس حوالے سے کورونا ویکسین کی ترسیل کی نگرانی کرنے والے ادارے (کوویکسین) کا کردار انتہائی اہم ہے۔ جسے ساتھ ہی فلحال عالمی دباؤ کا سامنا بھی ہوگا۔