SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

سکولزرجسڑیشن کیلئےآن لائن ایپلیکشن متعارف کروادی گئی

سکولزرجسڑیشن کیلئےآن لائن ایپلیکشن متعارف کروادی گئی
24 December 2020 - 9:46

اسلام آباد :پیرا نے سکولز رجسڑیشن کیلئے آن لائن ایپلیکشن متعارف کروا دی ہے۔ نئی ایپ سے سکولز رجسڑیشن کیلئےآن لائن درخواست دی جاسکے گی۔

چیئرپرسن پیرا ضیا بتول نےبتایا کہ نئی ایپ سے براہ راست سکولز رجسڑیشن کیلئےگھربیٹھے اپلائی کیا جاسکے گا،رجسڑیشن پراسس کوآسان اورشفاف بنانے کیلئے ایپ متعارف کروائی گئی۔

چیئرپرسن پیرا نے مزید بتایا کہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز نے نئی ایپ متعارف کروانے کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے۔

سیکریٹری پرائیوٹ سکولز عبدالوحید خان نے بتایا کہ نئی ایپ کا اجراء خوش آئند ہے،اسلام آباد پرائیویٹ سکولز پیرا کے ہراچھے اقدام پر بھرپور تعاون کرے گی اور اس فیصلے سے سکولز کی رجسڑیشن آسان اور شفاف ہوگی۔