نیویارک :آئی فون استعمال کرنیوالو ں کیلئے بری خبر آگئی ہے کیونکہ اب کسی بھی لنک کو کلک کئے بغیر بھی آپ کا فون ہیک ہوسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٍاسرائیلی گروپ کا وائرس فیس ٹائم اور آئی میسج کے ذریعے فون پر قبضہ جماتا ہے جس کے بعد فون کے آڈیو پیغامات، مائیکروفون، تصاویر، لوکیشن اور پاسورڈ چرائے جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال گوگل کی ٹیم نے انکشاف کیا تھا کہ مخصوص ویب سائٹس پر جانے سے آئی فون کو ہیک کیا جا سکتا ہے ۔
خیال رہے کہ اسرائیلی ہیکرز نے الجزیرہ کے چھتیس صحافیوں کے فون ہیک کرکے ڈیٹا چرایا نے دعویٰ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی ہیکرز نے دعویٰ کیا کہ صحافیوں کو سائلنٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اسرائیلی گروپ کے خلاف جاسوسی حملوں سے متعلق مقدمہ بھی زیر سماعت ہے۔