SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

ارطغرل غازی کے شہر سے 99ٹن سونادریافت

ارطغرل غازی کے شہر سے 99ٹن سونادریافت
24 December 2020 - 8:29

استنبول:ترکی میں ارطغرل غازی کے شہر سوگوت سے سالوں بعد اربوں ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے زرعی شعبے اور کریڈٹ کارپوریٹیوز کے سربراہ فہراتین پوئراز نے تصدیق کی ہے کہ وسط ترکی کے علاقے سوگوت سے تقریباً 99ٹن سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

زرعی شعبے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سونے کی مقدار کا اندازہ 35 لاکھ اونس یعنی 99 ٹن لگایا گیا ہے جس کی قیمت تقریباً 6 ارب ڈالر سے زائد بنتی ہے، جبکہ حاصل کیا گیا آئندہ 2 برس میں ترکی کی معیشت کا حصہ بننا شروع ہوجائے گا جس سے ترکی کی معیشت مزید مستحکم ہوگی۔

واضح رہے کہ سوگوت وہی علاقہ ہے جہاں سے خلافت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد ارطغرل غازی نے موجودہ ترکی کے  بیلیجک صوبے میں کائی قبیلے کی ایک شاخ کو منظم کرکے ریاست کی بنیاد رکھی تھی۔