SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

بھارتی کسانوں نے مودی کے خونی کھیل کو ناکام بنا دیا

بھارتی کسانوں نے مودی کے خونی کھیل کو ناکام بنا دیا
23 December 2020 - 11:25

 

بھارت کی ایک اور چال الٹی پڑ گئی ہے،جس کی وجہ سے مودی بھی بھارتی کسانوں اور سکھوں پرآگ بگولہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے مذاکرات کی حکومتی اپیل کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ متنازعہ قوانین کی واپسی تک حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی۔

رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مرکز بات چیت کی شروعات کر کے کسانوں کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت زرعی قوانین سے متعلق کسانوں کو بات چیت کے نئے شکنجے میں جکڑنا چاہتی ہے۔

بھارت میں لاکھوں کسان تین نئے فارمنگ بلز پر عمل درآمد کے لیے سراپا احتجاج ہیں، جس سے زرعی تجارت کے قوانین تبدیل ہوجائیں گے۔

مودی حکومت کے متعارف کروائے جانے والے زرعی قانون کی مخالفت میں’’ دہلی چلو‘‘ نعرے کے ساتھ بھارتی کسانوں نے بھارت کے دارالحکومت کا رخ کیا تھا۔