SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

عالمی وبا، ایران نے بھی برطانیہ پر پابندی عائد کر دی

عالمی وبا، ایران نے بھی برطانیہ پر پابندی عائد کر دی
22 December 2020 - 12:52

تہران: برطانیہ میں نئی قسم کے عالمی وبا کے منظر عام پر آنے کے بعد ایران کے وزیر برائے ترقی اور مواصلاتی امور نے دو ہفتوں کے لئے برطانیہ کی پروازیں معطل کر دیں ہیں۔ وزارت صحت نے یہ درخواست جنوب مشرقی انگلینڈ میں وبا کا ایک نیا اور زیادہ خطرناک وائرس دریافت ہونے کے بعد کی۔
وزیر صحت سعید نامکی نے پروازوں کی معطلی کا مطالبہ کیا۔ آن لائن شائع ہونے والے ایک خط میں ، نامکی نے یہ بھی کہا کہ جو بھی شخص برطانیہ سے سفر کر کے آیا ہے ، اسے فوری طور پر اپنا ٹیسٹ کروانا چاہیے اور خود کر قرنطینہ بھی کرنا چاہیے۔
ایک آن لائن مضمون نئے وائرس کو “برٹش کورونا” قرار دیا گیا۔ مضمون کے مطابق نیا وائرس 70 فیصد زیادہ خطرناک اور زیادہ مہلک ہے ، حالانکہ یہ دعوی ابھی تک درست ثابت نہیں ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے وائرس نے ایرانی حکام کو اس لیے بھی پریشان کر دیا ہے کیونکہ عالمی وبا نے ایران کو بہت زیادہ مالی اور جانی نقصان پہنچایا تھا ، اس کے علاوہ امریکہ کی جانب سے اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے ایرانی حکومت ملک میں طویل عرصے تک لاک ڈاؤن بھی نہیں لگا سکی۔
فروری کے بعد سے ایران میں اب تک 50 ہزار سے زیادہ افراد عالمی وبا سے اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں ، اور حکام کا خیال ہے کہ اصل تعداد اس سے دوگنا زیادہ ہوسکتی ہے۔ اس وقت ایران عالمی وبا کی تیسری لہر کا سامنا کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ حکومتی عہدیداروں نے وبا کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے مختلف طریقے اپنائے لیکن انہیں بہت محدود کامیابیاں حاصل ہوئی۔
ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کی میڈیکل کونسل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ویکسین کا حصول اور اسے تقسیم کرنا ملک کے تمام سرکاری اور نجی اداروں کی ترجیح ہونی چاہئے نہ کہ صرف حکومت کی۔