SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

این سی او سی نے کرسمس پر نئے ایس او پیز جاری کردیے

این سی او سی نے کرسمس پر نئے ایس او پیز جاری کردیے
19 December 2020 - 13:17

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) نے ملک میں مسیحی برادری کے تہوار کرسمس کے موقع پر نئے ایس او پیز کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر این سی او سی نے پیغام جاری کیا ہے کہ کرسمس کی چھٹیوں میں صرف ضروری کام کے وقت گھر سے نکلیں۔ کرسمس کی شاپنگ کو انتہائی محدود کرلیں اور تحائف کے تبادلے سے گریز کریں کیونکہ اس سے کرونا وائرس پھیلنے کا امکان ہے۔این سی او سی کا مزید کہنا تھا کہ چرچ میں دعا کے دوران سب لوگ ماسک پہنیں اور آپس میں کم ازکم ایک میٹر کا فاصلے رکھیں۔

یاد رہے کہ ہر سال 25 دسمبر کو مسیحی برادری کرسمس کی خوشیاں مناتی ہے۔ یہ تہوار حضرت عیسی کی تارِیخِ پیدائش کی نسبت سے منایا جاتا ہے۔ کرسمس کے دوران عیسائی اپنی بھرپور روایات کا اہتمام کرتے ہیں لیکن اس سال روایتوں کے عمل میں احتیاط برتنے پر بہت زور دیا گیا ہے۔