SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

افغانستان میں امریکی ائیربیس پر فضائی حملہ

افغانستان میں امریکی ائیربیس پر فضائی حملہ
19 December 2020 - 13:09

کابل: افغانستان میں امریکا کی سب سے بڑی ائیربیس پر10 راکٹس کا حملہ 6 کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا گیا جبکہ باقی 4 اڈے کے اندر گرے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے ضلع بگرام میں موجود امریکی فضائیہ کے سب سے بڑے اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔راکٹ ضلع بگرام کے قلندر خیل گاوں سے فائر کیے گئے تھے۔

حملے کے نتیجے میں شدید جانی اور مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے لیکن امریکی فضائیہ کی جانب سے تاحال اس بات کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

رواں ہفتے میں افغانستان کی سرزمین کو لرزا دینے والا یہ تیسرا بڑا دہشت گردی کا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے افغان دارلحکومت کابل کے ڈپٹی گورنر 4 روز قبل ہونے والے ایک آئی ای ڈی دھماکے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔کسی شدت پسند گروہ نے اب تک اس حملے کی کوئی ذمہ داری منظور نہیں کی ہے۔