SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

بھارتی ٹیم36 رنز پر ڈھیر ، پہلا ٹیسٹ میچ آسٹریلیا کے نام

بھارتی ٹیم36 رنز پر ڈھیر ، پہلا ٹیسٹ میچ آسٹریلیا کے نام
19 December 2020 - 13:02

ایڈیلیڈ :آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو عبرتناک شکست دے ڈالی ، ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی دوسری اننگزمیں بھارتی ٹیم36 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلوی گیندبازوں نے بھارتی بلے بازوں کے پرخچے اڑا دیے۔ بھارتی کپتان کوہلی سمیت پوری ٹیم میں سے کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگرمیں داخل نہ ہو سکا، جبکہ محمد شامی گیند لگنے کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے ۔

جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے تباہ کن باؤلنگ کی جس کے سامنے بھارتی نہ ٹھہر سکے، ہیزل ووڈ نے صرف 8 رنز دے کر 5 اور پیٹ کمنز نے چار وکٹیں لیں، بھارت نے پہلی اننگز میں 244 اور دوسری اننگز میں صرف 36 رنز بنائے۔آسٹریلیا نے 90 رنز کا ہدف 2 وکٹ پر پورا کیا اور بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 191 اور دوسری اننگز میں 93 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔

دوسری جانب بھارت نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں اپنے کم ترین اسکور36 پرڈھیرہوکر ذلت اور رسوائی کی نئی داستان رقم کر دی ، اس سے قبل کم ترین ٹوٹل 42 تھا جو انگلینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ 1974 میں بنایا گیا تھا۔