SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

شاہد آفریدی ٹی ٹین لیگ کی ٹیم قلندرز میں شامل

شاہد آفریدی ٹی ٹین لیگ کی ٹیم قلندرز میں شامل
19 December 2020 - 12:41

ابوظہبی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی لاہور قلندرز فیملی کا حصہ بن گئے۔ وہ ٹی ٹین لیگ میں قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔

ٹیم قلندرز کے اونر عاطف رانا نے یہ اعلان کیا کہ “آج کی سب سے بڑی خبر جو میں آپ کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ 28 جنوری سے شروع ہونے والے سیزن میں شاہد آفریدی ہمارے آئیکون پلیئر ہوں گے” آفریدی نے 10 اوور کے مقابلے کے اگلے ایڈیشن میں فرنچائز میں شمولیت پر بھی اظہار تشکر کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ لاہور قلندر کی اس فرنچائز کا حصہ بننے پر بہت خوش ہیں کیونکہ ان کے مطابق یہ وہ واحد فرانچائز ہے جس نے نوجوان صلاحیتوں کو ابھارا۔

شاہد آفریدی بہت پرجوش ہیں کیونکہ گزشتہ سال پاکستانی کرکٹرز کو این او سی جاری نہ کیے جانے کی وجہ سے کھیل نہیں سکے تھے لیکن اس بار وہ اس کا حصہ بن گئے ہیں۔ جس پر ٹیم قلندرز کے کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ بوم بوم آفریدی سے بڑا کوئی آئیوکون پلئیر ہوہی نہیں سکتا وہ اکیلے ہی اسٹیڈیم کو بھرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔