SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

سلمان خان کارڈز چھپنے کے بعد شادی سے مکر گئے

سلمان خان کارڈز چھپنے کے بعد شادی سے مکر گئے
19 December 2020 - 12:18

ممبئی: بالی وڈ دبنگ سلمان خان نے کارڈز چھپنے کے بعد شادی سے انکار کردیا یہ انکشاف ان کے قریبی دوست ساجد ناڈیہ والا نے کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کے معروف پروڈیوسر ساجد ناڈیہ والا نے بھارتی ٹی وی کے مقبول کامیڈی ٹی وی پروگرام “دی کپل شرما شو” میں گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ 1999 میں سلمان خان کا ایک لڑکی سے تعلق تھا جن سے وہ اپنے والد کی سالگرہ کے دن اٹھارہ نومبر کو شادی کرنے والے تھے۔لیکن بالی وڈ رومانٹک سٹار نے شادی سے کچھ دن پہلے اچانک یہ کہہ کر انکار کردیا کہ ان کا اب شادی کا موڈ نہیں۔

کپل شرما کے پروڈیوسر خود سلمان خان ہیں۔ ان کے قریبی دوست نے شادی نہ کرنے کی وجہ تو بتادی لیکن وہ لڑکی جس سے سلمان خان شادی کرنے جارہے تھے اس کا نام ظاہر نہیں کیا۔ فلمی تجزیہ نگاروں کے مطابق یہ لڑکی سنگیتا بیجلانی ہوسکتی ہیں کیونکہ اس وقت سلمان خان کا نام ان کے ساتھ جڑا تھا۔